Spiny Tailed lizard/ Uromastyx Hardwickii .
سانڈہ ایک ماحول دوست جانور ہے۔
ریت والے علاقوں اور پورے پاکستان میں پایا جاتا ہے
بہت تیز رفتار اور بڑی تیزی سے دوڑ تا ہے انسانوں کیلئے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
تیل بیچنے والے اس معصوم اور بے زرر جانور کو پکڑ کر اس کی کمر کی ہڈی کو توڑ دیتے ہیں جسکی وجہ سے یہ سخت تکلیف میں مبتلا ایک درد ناک موت کے انتظار میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر نڈہال پڑا آپ کو اکثر نیم مردہ حالت میں نظر آتا ہے ۔
یہ مکروہ دھندہ کرنے والے لوگ اس کی چربی سے بنے تیل کو مردانہ قوت کے لئے فائدہ مند کہہ کر بیچتے ہیں ۔۔
حکمت کی کسی کتاب میں اس کی کوئی حقیقت نہیں ملتی.